پاکستان میں نئی آرمی سربراہ کے تقریر پر ہندوستان کی نظر

,

   

نئے سربراہ اس بات کو یقین بنائیں گے پاکستان کاجھکاؤ امریکہ کی طرف ہوگا یا چین کی طرف
نئی دہلی۔ جنرل قمر باوجوا کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ اس ماہ پاکستان اپنے نئے فوجی سربراہ کے تقرر کی تیاریاں کررہا ہے۔

توقع ہے اس پیش رفت کا ساری خطے پر اثر پڑیگا کیونکہ نئے پاکستانی فوجی سربراہ کے ہندوستان اورطالبان کے زیر اقتدار افغانستان کے ساتھ ان کے ملک کے دوطرفہ تعلقات کے لہجے پر اثر انداز ہوگا۔نئے سربراہ اس بات کو یقین بنائیں گے پاکستان کاجھکاؤ امریکہ کی طرف ہوگا یا چین کی طرف ہے۔

اپنے وجود کے 75سالوں میں جہاں پاکستانی فوج نے اس ملک پر 36سالوں تک حکمرانی کی ہے‘ مذکورہ نئے سربراہ ہندوستان کے تعلقات کے قد وخال کی ترتیب میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

اہم بات ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں دو طرفہ تعلقات پر متنازعہ کشمیر مسئلہ اثر انداز ہوگا۔ سال2021کے اوائل میں باجوا نے ہندوستان کے ساتھ ایل او سی پر جنگ بندی کے ایک معاہدے کہ احیاء پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

بین الاقوامی سرحد پر گڑ بڑ ہوگی یا نہیں ہوگی اس کا انحصار نئے فوجی سربراہ کے طرز عمل پر ہوگا۔ اس کے علاوہ آیاسرحد پار سے دہشت گردوں کے داخلے میں اضافہ ہوگایا نہیں ہوگا‘ اس پر بھی نئی دہلی کی کڑی نظر رہے گی۔

آخر میں یہ بھی دیکھنا باقی ہے کہ آیا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں دوطرفہ تجارت بڑھے گی یا کم ہوگی۔