پاکستان میں واٹر ٹینک منہدم 7 بچے جاں بحق

   

اسلام آباد : پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں واٹر ٹینک منہدم ہونے سے 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 4 تا 12 سال کی درمیانی عمر کے بچے واٹر ٹینک کے قریب کھیل رہے تھے کہ واٹر ٹینک منہدم ہوگئی۔ امدادی ٹیم کے رکن عبداللہ محمد نے بتایا کہ ملبہ سے بچوں کی نعشوں کو نکالا گیا جبکہ ایک بچہ زخمی بتایا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بچوں کے گھروں میں رمضان کے موقع پر ماتم چھا گیا ۔