اسلام آباد 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور پیر کے روز سندھ میں 21 نئے کیسز کے سامنے ای نے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 803 ہو گئی ہے۔اسلام ایباد کے علاقے بارہ کہو میں تبلیغی جماعت کے پانچ افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا سے اب تک پاکستان میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور ایک زیر علاج مریض دم توڑ گیا تھا۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 65 سالہ مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تفتان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اور اتوار کو تشویش ناک حالت میں اسے شیخ زید ہسپتال سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔