پاکستان میں کورونا سے61کی موت،4072 لوگ متاثر

,

   

اسلام آباد۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ مسلسل بڑھتا جارہاہے اور چہارشنبہ کو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 61اور متاثرین کی تعداد بڑھکر 4072 ہوگئی ہے ۔پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 18-18لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔یہاں متاثرین کی تعداد تقریباً 986اور 527پر پہنچ گئی ہے ۔بلوچستان میں ایک شخص کی موت ہوئی اور 206لوگ متاثر ہیں۔گلگٹ – بلتستان میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 212لوگ متاثرہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں ایک شخص کی موت ہوئی اور 83لوگ اس سے متاثر ہیں۔پاک مقبوضہ کشمیر میں 28لوگ متاثر ہیں۔