پاکستان میں ہندوستانی میزائل گرناصرف حادثہ :امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے پاس کوئی ایسا اشارہ نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ ہندوستان کا پاکستان میں میزائل کا گرنا صرف حادثہ تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واقعہ سے متعلق سوال پر صحافی کو مشورہ دیا کہ وہ اس واقعہ سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہندوستانی وزارت دفاع سے رابطہ کریں۔نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ نے ہندوستانی شراکت داروں سے بھی سنا کہ یہ واقعہ ایک حادثہ کے سوا کچھ نہیں تھا۔نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزارت دفاع نے 9 مارچ کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ کیا ہوا تھا اور ہمارے پاس بھی اس سے زیادہ اس معاملے پر کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔