پاکستان میں 1.37 لاکھ شہریوں نے 19 بلین خفیہ اثاثہ جات کا انکشاف کردیا

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریبا 1.37 لاکھ پاکستانی شہریوں نے حکومت کی ٹیکس معافی اسکیم کے تحت اپنے 19 بلین ڈالرس کے خفیہ اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے اور ان افراد نے جملہ 443 ملین ڈالرس کی رقومات ٹیکس کے طور پر بھی ادا کردی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان خفیہ اثاثوں کا اعلان کرنے والوں میں تقریبا ایک لاکھ افراد پہلی مرتبہ ٹیکس داخل کروانے والے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں ٹیکس ڈھانچہ کو وسعت دینے کے مقصد سے معافی کا اعلان کیا تھا ۔