پاکستان نے پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

   

جموں، 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی افواج نے اتوار کو ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے صبح تقریبا 10 بجکر 15 منٹ پر ضلع پونچھ کے شاہ پور علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ا فواج کی فائرنگ کا ہندوستانی فوج بھی معقول جواب دے رہی ہے ۔ فائرنگ میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔