پاکستان وافغانستان میں برفانی تودے گرنے اورسیلاب سے 130 ہلاک

   

اسلام آباد۔15جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مختلف علاقوں اور ہمسایہ ملک افغانستان میں حالیہ دنوں کے دوران شدید برفباری کے نتیجے میں برفانی تودے گرنے کے واقعات اور شدید بارشوں کے بعد سیلابوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 130 سے زائد ہوگئی ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان میں صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں کم از کم ترانوے افراد ہلاک اور اسی کے قریب زخمی ہوئے۔ درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کم از کم 62 افراد ہلاک ہوئے۔ وادی نیلم سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ان واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور شدید موسم کی وجہ سے ان کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔