پاکستان: چھ سو افراد پر ایچ آئی وی مثبت پایا گیا۔

,

   

اسلام آباد: پاکستان میں ایچ آئی وی کی جانچ کی گئی جن میں پتہ چلا کہ چھ سو لوگوں پر ایچ آئی وی مثبت پایا گیا۔ ان میں کئی نابالغ بچے بھی پائے گئے۔ یہ اطلاع محکمہ صحت کے مشیر ظفر مرزا نے ایک کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جملہ 681لوگوں میں ایچ آئی وی کے مثبت اثرات پائے گئے۔ ان میں سے 537 ۲۱/ سال سے کم ہے۔ مسٹر ظفر نے بتایا کہ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ انجکشنس وغیر ہ کو ایک سے زائد افرا دکیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ایک متاثرہ چھوٹی لڑکی کے والد نثار احمد نے خبر رساں ادارہ اے ایف پی کو بتایا کہ ہم لڑکانا ضلع میں دوائیاں خریدنے کیلئے کہا گیا۔ میں اس ڈاکٹر کو بد دعا دیتا ہو ں جو بچوں میں یہ بیماری پھیلا رہا ہے۔ میرے گاؤں سے چار بچے اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔