اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (ایجنسیز) پاکستان کی وزارت خزانہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی بشکیک میں سربراہی کانفرنس کی میزبانی کیلئے چھ ارب ساٹھ کروڑ کی خطیر رقم سے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پچھلے ہفتے شنگھائی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی پر پیر کے روز کیا گیا ہے۔پاکستان میں اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس اکتوبر 2024 میں بھی اسلام آباد میں ہو چکی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے دس ملک رکن ہیں۔ جن میں چین ، روس ، ایران اور بھارت کے علاوہ وسط ایشیا کی بعض ریاستیں بھی شامل ہیں۔ یہ ممالک بین الاقوامی جی ڈی پی میں تقریباً 25 فیصد کنٹری بیوٹ کرتے ہیں۔