اسلام آباد ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے ہندوستان کے خلاف سے ’’نوٹوانڈیا‘‘ نامی ایک مہم شروع کردی ہے جس کے تحت پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تمام ثقافتی تبادلوں پر امتناع عائدکردیا ہے جن میں دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ صنعت میں مشترکہ وینچرس پر بھی امتناع عائد رہے گا۔ اسی دوران ایک پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ہندوستان سے آنے والے ہر مواد کو پاکستان میں داخلہ سے روک دیا گیا ہے جبکہ حکام کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہیکہ وہ ہندوستانی ڈی ٹی ایچ آلات ؍ سازوسامان کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
