پاکستان :کورونا وائرس سے 462 اموات،20170 متاثر

   

اسلام آباد۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد20 ہزار 170 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 462 ہو گئی۔ادھرامریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 598 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 14 ہزار 109 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 593 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ملک بھرمیں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد انتقال کرگئے جن میں کراچی کے ڈاکٹر فرقان بھی شامل ہیں۔