اسلام آباد 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پاکستان کو جو چھ ملین ڈالرس کا امدادی پیکیج دینے والا ہے، اُس نے مالی بحران سے دوچار پاکستان کو ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑے رہنے کا موقف عطا کیا ہے اور سب سے مثبت پہلو یہ ہے کہ اب دیگر ذرائع سے بھی پاکستان کو 38بلین ڈالرس کی امداد حاصل ہوگی ۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب صرف ایک روز قبل ہی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کیلئے 6ملین ڈالرس کے قرض کو منظوری دی ہے جس سے پاکستان کی کمزور معیشت کو استحکام حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد اب دیگر ادارے بھی پاکستان کی مالی امداد کیلئے آگے آرہے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مالیاتی مشیر ہیں ۔
