پاکستان کو امن چاہئے تو جیش محمد پر سخت کارروائی کرے:امریکہ

,

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این سے خاص بات چیت میں یہ مانا کہ جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر پاکستان میں ہی ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے  اس بیان کے بعد امریکہ نے اسے صلاح دی ہے کہ وہ فورا مسعود اظہر پرکارروائی کرے۔ امریکی رکن پارلیمنٹ الیر، اینگل نے بیان دیا کہ جس  بدامنی سے بچنے کی بات عمران خان مسلسل کر رہے ہیں تو اس کیلئے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں اور جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

آپ کو بتادیں کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ “جتنا میری جانکاری ہے وہ کافی بیمار ہے۔ وہ اتنا بیمار ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں جاسکتا’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کافی نازک ہیں کیونکہ ہندستان نے ہمارے ایئراسپیس کی خلاف ورزی کی اور ہمارے ملک میں بم گرایا۔

مسعود اظہر کی تنظیم جیش محمد نے 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ کرایا تھا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ہندستان نے گزرے منگل کو پاک مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں جیش کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا جس میں 300 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔