پاکستان کو 45 ملین ’میڈ اِن انڈیا‘ ویکسین کی فراہمی

   

نئی دہلی : ویکسین کا بین الاقوامی اتحادی ادارہ

’GAVI‘

پاکستان کو ہندوستان میں تیار کووی شیلڈ ویکسین کے مفت خوراک فراہم کرے گا۔ یہ کوویڈ ۔19 ویکسین ڈوز ان خوراکوں میں شامل ہیں جو گاوی نے خریدے ہیں اور جو غریب ملکوں میں ٹیکہ اندازی کیلئے فراہم کئے جارہے ہیں۔ چنانچہ ہندوستان میں تیار آکسفورڈ ۔ ایسٹرازینیکاکی کوروناوائرس ویکسین کے 45 ملین خوراک پاکستان کو ملیں گے۔