٭ امریکہ نے اپنے شہریوں کے دورہ پاکستان پر جاری کردہ سفری اڈوائزری پر نظرثانی کرتے ہوئے نرمی لائی ہے۔ پاکستان کو امریکہ نے لیول فور زمرہ سے ہٹا کر لیول تھری زمرہ میں کردیا ہے۔ کوویڈ۔19 وبا اور دہشت گردی کے باعث پاکستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے امریکی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ احتیاط کریں لیکن اب سفری اڈوائزری میں نرمی لائی گئی ہے۔ اسی دوران ہندوستان جس کا مقام سفر نہ کرنے کے زمرہ میں تھا، 6 اگست کو سفری اڈوائزری دی گئی تھی۔ اب بھی ہندوستان چوتھے مقام پر ہی موجود ہے کیونکہ ہندوستان میں کورونا کیسیس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔