پاکستان کی ایمگرینٹ خاتون کا راجستھان پنچایت انتخابات میں مقابلہ

   

جئے پور ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے ایمگرینٹ کرنے والی نیتا سودھ جنہیں حال ہی میں ہندوستانی شہریت دی گئی ہے راجستھان کے نٹروارا میں پنچایت انتخابات میں مقابلہ کررہی ہیں ۔ میں 18 سال قبل ہندوستان آئی تھی لیکن مجھے 4 ماہ قبل ہی ہندوستانی شہریت ملی ہے اور میں اب سرپنچ کے انتخابات کیلئے مقابلہ کررہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں ۔