پاکستان کی شلباری میں دو عام شہری ہلاک 9 افراد زخمی

   

جموں 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کی گئی شلباری میں دو عام شہری ہلاک اور 9 دوسرے زخمی ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں ایک 35 سالہ خاتون اور ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے ۔ یہ فائرنگ شاہ پور اور کیرنی سیکٹر میں کی گئی تھی جس کا ہندوستان کی جانب سے بھی جواب دیا گیا ۔