پاکستان کی ہندوستان سے کشیدگی ختم کرانے اقوام متحدہ سے اپیل

   

اسلام آباد،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے اقوام متحدہ سے فوری طورپر قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے افسران نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس کو پیر کو مکتوب لکھا ہے ۔جس میں یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ ہندوستان سندھ آبی معاہدے کو توڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں 44ہندوستانی جوانوں کی موت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔