پاکستان کے سبابق کرکٹر شاہد آفریدی کوویڈ۔19سے متاثر

,

   

کراچی(پاکستان)َ: سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے خود اپنے ٹوئٹر بلاگ پر یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”جمعرات کے روز سے میں اپنی طبیعت خراب محسوس کررہاتھا۔ میرا بدن بہت دکھ رہا تھا۔ میں نے ٹسٹ کروائے ہیں جس میں میں بدقسمتی سے کوویڈ۔ 19 سے پازیٹیو پایا گیا۔ انشاء اللہ بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔“

ان کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل کے ایک اور کھلاڑی توفیق عمر بھی کوویڈ۔19 سے متاثر ہوگئے تھے بعد میں وہ صحت یاب بھی ہوگئے ہیں۔ ایک اور پاکستانی کھلاڑی ظفر سرفراز کوویڈ۔19 سے فوت ہوچکے ہیں۔