پاکستان کے شہر لاہور میں پہلی میٹروٹرین کا آغاز

,

   

لاہور : پاکستان کو بالآخر لاہور میں اپنی پہلی میٹرو لائن مل گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 300 ارب روپئے ہے اور اسے چین کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ عمران حکومت نے دعوی کیا کہ اس نے اس پروجیکٹ کو بنایا ہے ، اس لئے اس کے افتتاح کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ جبکہ اپوزیشن کا الزام تھا کہ ان کی پارٹی کی حکومت کے دوران اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ اس لئے وہ اس کا افتتاح کرنے کے مستحق ہیں۔ او ایل ایم ٹی کی تفصیل کے مطابق، کم از کم 26 اسٹیشنوں کے ساتھ 27.12 کلومیٹر میں پھیلے ٹریک کو سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ اس سے کم از کم 250,000 مسافر روزانہ سفر کریں گے۔ اس 27 کلو میٹر طویل اورینج لائن پر دو درجن سے زیادہ اسٹیشن پڑتے ہیں۔ بھیڑبھاڑ والے لاہور شہر میں اس سے کہیں بھی آنا جانا آسان ہو جائے گا۔اس پروجیکٹ کی لاگت 300 ارب روپئے ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں کئی سال کی تاخیر ہوئی اور کئی سیاسی تنازعات ہوئے۔ لیکن بالآخر پیر کے روز یہ خدمات عام لوگوں کے لئے شروع کر دی گئیں۔ اس میٹرو لائن کو چین کی مدد سے بنایا گیا ہے۔