لاہور 30 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ایک ماہ طویل کارروائی کا نتیجہ ہے ۔اتوار کو جاری کردہ بین میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی محکمہ نے پنجاب پولیس کے تعاون سے یہ کام کیا ۔
