اسلام آباد: پاکستان میں اب تیز گیند باز محمد عرفان نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے عرفان نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ملی محبت، جوش اور ناقابل فراموش یادوں کیلئے اپنے ساتھیوں اور کوچز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عرفان 36گھنٹوں میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ 42 سالہ عرفان طویل عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم ہیں۔ پریذیڈنٹ کپ میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عرفان پاکستان کیلئے 4 ٹسٹ، 60 ونڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 10 ٹسٹ وکٹیں، 83 ونڈے اور 16ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کیں۔