پاکستان کے پاس پٹرول اور ڈیزل کاوافر ذخیرہ، حکام کی وضاحت

   

اسلام آباد: پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہوں کے درمیان پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں گھریلو مانگ کو پورا کرنے کے لئے پٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ موجود ہے ۔اوجی آراے کے ترجمان عمران غزنوی نے منگل کو ایک بیان میں کہا، ‘‘ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔ ملک میں اس وقت پٹرول 18 دن اور ڈیزل 37 دن کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ریفائنریز بھی پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔