پاکستان کے ہنرمند اسکوٹر میکانک کو یورپی شہری بھی داد دینے پر مجبور

   


کراچی: شہر قائد کا اسکوٹر میکانک اپنے ہنر اور صلاحیتوں سے پاکستان کا گمنام سفیر بن گیا، 60 سال پرانی ویسپا اسکوٹرز کو اپنے فن سے ایسی نئی زندگی دی کہ ویسپا بنانے والے ملک اٹلی کے شوقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔شیخ محمد آصف کی بنائی گئی ویسپا اسکوٹرز اٹلی، جرمنی، بلجیم، سوئیڈن اور امریکہ سمیت یورپی ملکوں میں پاکستانی ہنرمندوں کی مہارت اجاگر کرنے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں اپنے گھر کے نچلے حصے میں ورکشاپ چلانے والے شیخ محمد آصف 35 سال سے ویسپا اسکوٹر کے عشق میں مبتلا ہیں اسکوٹر سے عشق نے ہی انہیں میکانک بنادیا، اپنے کام سے لگن اور ایمانداری نے ان کے فن کو چار چاند لگادیے۔