پاکستان کے 240زائرین کی اجمیر شریف آمد

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811ویں سالانہ عرس میں شرکت کرنے پڑوسی ملک پاکستان سے 240 زائرین آج صبح 10:50بجے اجمیر شریف پہنچے۔امرتسر۔اجمیر ٹرین سے یہاں پہنچنے والا پاک جتھہ9دن رہ کر غریب نواز کے عرس میں حصہ لے گا اور پاک حکومت کی طرف سے مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کرے گا۔اجمیر پہنچنے پر خفیہ پولیس کے جوانوں نے انہیں حفاظتی گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد روڈ ویز بسوں کے ذریعے پرانی منڈی میں واقع سینٹرل گرلس اسکول کی عمارت میں لا یا گیا جہاں انہیں ٹھہرایا گیا ہے ۔ پاک زائرین کو یہاں رہ کر ویزا شرطوں کے ساتھ رہنا ہوگا جس میں وہ گروپ میں ہی رہائشی جگہ سے درگاہ تک جا سکیں گے ۔ پاک جتھہ یکم فروری کی رات واپس اپنے وطن لوٹ جائیں گے ۔