پاک۔آسٹریلیاایڈیلیڈ میں دوسرا ونڈے

   

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میلبورن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ 8 نومبرکو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ ٹیم ذرائع کے بموجب فاسٹ بولر نسیم شاہ کا زخم تشویش ناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا نے جدوجہد کے بعد اپنے نام کیا تھا جبکہ پاکستانی بیٹرس بہتر شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے تھے ۔