پاک۔افریقہ آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

   

سنچورین ۔ پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جمعراتکو سوپراسپورٹس پارک سینچوریں میں شروع ہونیوالے پہلے ٹسٹ میں7 بیٹرس کیساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کیساتھ کپتان شان مسعود کرینگے.سابق ٹسٹ کپتان بابر اعظم جنھیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹسٹ میں30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹسٹ سے خارجکردیاگیا تھا، انھیںناقصفارم کا شکار عبداللّٰہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ہیڈ باکسنگ ڈے ٹسٹ کیلئے فٹ
میلبورن ۔ ٹریوس ہیڈ کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ وہ 26 دسمبرکو میلبورن میں ہونے والے چوتھے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم نے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں کھیلنے والے11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔کپتان پیٹ کمنز نے اس میچ میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ 19 سالہ نوجوان اوپنر سیم کانسٹاس نیتھن میک سوینی کی جگہ لیں گے۔ وہ اس میچ میں ڈیبیو کریں گے۔ زخمی جوش ہیزل ووڈ کے باہر ہونے کے بعد اسکاٹ بولانڈ کو ایک بار پھر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔