پاک۔ آسٹریلیا آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

   

کراچی۔ لیگ اسپنر مچل سویپسن ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم کیلئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔سویپسن نے پانچ سال قبل آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم میں داخل ہوئے تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی کے منتظر ہیں اور ہم سب بھی۔ وہ بھلے ہی کھیلے نہ ہوں لیکن ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اسے موقع مل رہا ہے۔وہ اسکواڈ میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ لیں گے۔ راولپنڈی کی فلیٹ پچ پر پہلا ٹسٹ ڈرا کھیلنے والی آسٹریلیائی ٹیم میں بھی یہی واحد تبدیلی کی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے کم درجہ کی قراردیا ہے۔ دوسرے ٹسٹ کے لیے بھی سست اورکم اچھال والی پچ بنائی گئی ہے۔51 فرسٹ کلاس میچوں میں سویپسن 45.33کی اوسط سے 154 وکٹیں لیں۔ راولپنڈی میں تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون 78 اوورز کرنے کے بعد صرف ایک وکٹ لے سکے۔ پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی اور فہیم اشرف اب فٹ ہیں اور انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔ اشرف کورونا وائرس کا شکار تھے لیکن اب ان کی تحقیقاتی رپورٹ منفی آئی ہے۔کپتان بابر اعظم نے یہ نہیں بتایا کہ دونوں پلیئنگ الیون میں ہوں گے یا نہیں۔ اگر ان دونوں کو موقع ملتا ہے تو فاسٹ بولر نسیم شاہ اور آل راؤنڈر افتخار احمد کو باہر رہنا پڑے گا۔