پاک افغان لکژری بس سرویس اگست میں شروع کرنے کا فیصلہ

   

کابل: پاکستان اور افغانستان نے پاک افغان لکژری بس سروس اگست میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔یہ اتفاق کابل میں پاکستانی وفد کی افغان حکام سے ملاقات میں ہوا ۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد صالح احمد فاروقی کی قیادت افغان حکام سے ملاقات میں مختلف نکات پر اتفاق کیا ہے۔ پشاور، جلال آباد اور کوئٹہ، قندھار کے درمیان بس سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سال اگست تک سرویس شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔