پاک جنرل باجوا کو تین سالہ توسیع

   

اسلام آباد ، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کی میعاد میں مزید تین سال کی توسیع کی گئی ہے، ایک میڈیا رپورٹ نے آج یہ بات بتائی۔ دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ مختصر اعلامیہ میں کہا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوا کو موجودہ میعاد کی تکمیل کی تاریخ سے مزید تین سال کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔ ’ڈان‘ کی رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ علاقائی سلامتی ماحول کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ جنرل باجوا کو جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے نومبر 2016ء میں چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیا تھا۔ 58 سالہ جنرل باجوا کی رواں سال سبکدوشی متوقع تھی۔