جموں: پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیوجیوں نے جمعرات کے روز یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت انہیں معاوضے کی باقی رقم واگذار کرے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے رفیو جیوں کی تکلیفوں کو دور کرے ۔انہوں نے کہا:حکومت نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 30 لاکھ روپیے فی کنبہ معاوضہ ادا کرے گی اس میں سے ہم نے ایک قسط ساڑھے پانچ لاکھ روپیے وصول کی لیکن باقی رقم ابھی واگذار نہیں کی گئی۔