پاک ۔ افریقہ آج دوسرا ٹسٹ

   

کیپ ٹاؤن ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ جمعہ کو کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔کیپ ٹاؤن کے اس اسٹیڈیم سے متعلق ایک عام تاثر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے دیگر میدانوں کے برعکس یہاں پِچ پر اسپنرز مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس میدان پر سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لینے والوں میں پہلے 8 بولرز فاسٹ بولنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔کیپ ٹاؤن میں اب تک 60 ٹسٹ کھیلے جا چکے ہیں جہاں جنوبی افریقہ 27 میں کامیاب رہا اور 22 ٹسٹ اس کی ناکامی پر ختم ہوئے اور پاکستان ب تک 4 ٹسٹ کھیلے ہیں اور تمام میں اسے شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔