یلاریڈی۔/11 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پاگل کتوں کے حملہ میں دو افراد زخمی ہونے کا واقعہ یلاریڈی کے ردرارم علاقہ میں پیش آیا۔ صبح علاقہ میں کام کررہی خاتون ستیووا ۔ گنیش پر کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ زخمیوں کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ مواضعات میں بھی کتوں کی کثرت سے عوام کو وقتاً فوقتاً اسی طرح کے واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کتوں سے چھٹکارا دلانے پنچایت ذمہ داروں سے مقامی عوام نے مطالبہ کیا ہے۔
شرا ب نوشی کرنے والے
گاڑی راں کو جیل
یلاریڈی۔/11ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ڈیویژن کے رام ریڈی علاقہ میں شراب نوشی کرکے گاڑی چلانے والے فرد پر کاماریڈی مجسٹریٹ نے دو دن جیل کی سزا سنائی ہے۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر راجو نے مزید بتایا کہ ڈرنک اینڈڈرائیو میں ملنے والے نریش نامی فرد کومجسٹریٹ نے دو ہزار روپئے جرمانہ اور دو دن جیل کی سزا سنائی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف اس طرح سخت کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک ضابطہ اخلاق کی ہرفردعزت کرے اور اس پر عمل کرتے ہوئے حادثہ سے محفوظ رہیں۔