حیدرآباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن اندرون ایک ہفتہ منسوخ اور ملتوی کئے گئے ریکروٹمنٹ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔ گروپI پریلمس کی تاریخ پہلے ہی 11 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹاون پلاننگ بلڈنگ، اوورسیر، ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن، اسسٹنٹ انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر اور ڈیویژنل اکاؤنٹ آفیسر کے عہدوں کیلئے ریکروٹمنٹ امتحانات کی تاریخوں کا اندرون ایک ہفتہ اعلان کیا جائے گا۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ کمپیوٹر پر مبنی ریکروٹمنٹ ٹسٹ کا پہلے مرحلہ میں انعقاد عمل میں آئے گا اس کے بعد آف لائن یا OMR کی بنیاد پر امتحانات ہوں گے۔ ریکروٹمنٹ امتحانات کے تمام امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مربوط کیا گیا ہے۔ قبل ازیں گروپ I پریلمس کے علاوہ اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر اور ڈیویژنل اکاؤنٹ آفیسر کے تقررات سے متعلق امتحانات کو منسوخ کیا گیا ہے۔ امتحانی پرچہ جات کے افشاء کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ر