پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے استعفے منظور

   

حیدرآباد۔10جنوری(سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے صدرنشین تلنگانہ پبلک سروس کمیشن بی جناردھن ریڈی کے علاوہ دیگر اراکین کے استعفوں کو قبول کرتے ہوئے نئے پبلک سروس کمیشن کی راہ ہموار کردی گئی ہے۔تلنگانہ میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد 10 ڈسمبر کو صدرنشین پبلک سروس کمیشن بی جناردھن ریڈی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ پیش کردیا تھا اور ان کے استعفیٰ کے بعدپبلک سروس کمیشن کے دیگر اراکین نے بھی اپنی رکنیت سے استعفیٰ گورنر کو روانہ کردیا تھا۔ استعفوں کی منظوری کے بعد نئے پبلک سروس کمیشن کے قیام کی راہ ہموار ہوچکی ہے جس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کردیا جائے گا۔3