پب جی کا جنون۔ اپنی شادی کے موقع پر بھی دولہا’پب جی‘ کھیل میں مصروف

,

   

ان لائن جنگ کا میدان’پب جی‘ ہندوستان میں جنون کے تمام ریکارڈ توڑ تا نظر آرہا ہے کیونکہ ہندوستانی اس کھیل میں جنون کی حد تک ملوث ہورہے ہیں اور کئی ایسے بھی ہیں جن کے جنون کی حد کا کوئی اندازہ بھی نہیں لگایاسکتا ہے او رکئی لوگوں کے لئے یہ کھیل رویہ میں تبدیلی کا سبب بن رہا ہے۔

نیوز 18کی رپورٹ کے مطابق تمام عمر کے لوگ‘بالخصوص پیشہ وارانہ نوجوان ان دنوں اپنے اسمارٹ فون میں الجھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پہلی مرتبہ اس دیونگی کا ریکارٹ اس وقت ٹوٹا جب نیا دولہا اپنا اسمارٹ میں مذکورہ کھیل میں مصروف ہے اور دولہن پریشانی کے عالم میں اس کو دیکھ رہی ہے

 

اپنی شادی کی تقریب سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مذکورہ دولہا پب جی کھیلنے میں مصروف ہے۔

مذکورہ حیران کردینا والا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا جس میں دولہا اپنے فون میں مصروف ہے وہیں اس دولہن اس کے بازومیں بیٹھی ہوئی‘ پریشانی کے عالم میں اس دولہا کو دیکھ رہی ہے جو اس کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے۔

پب جی اور اس لڑکے کے درمیان میں شائد وہ کسی کو قبول نہیں کرنا چاہتا ہے۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔

اس ویڈیو میں دیکھا یاگیا ہے رشتہ دار جب نئے جوڑے کو تحفہ پیش کرنے کے لئے آگے ائے تو اس وقت بھی دولہا کھیل میں ہی مصروف رہا۔ ہندوستان میں پب جی جنون کی حد تک لوگوں کے سر چڑھ گیا اس کی یہ ایک تازہ مثال مانی جاسکتی ہے