پتنگ بازی کے دوران چھت منہدم تین کمسن زخمی

   

حیدرآباد /14 جنوری ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران پیش آئے حادثہ میں تین کمسن شدید زخمی ہوگئے ۔ پتنگ بازی کے دوران ایک دیوار ایک مکان پر گر پڑی اور دیوار کے ذریعہ چھت منہدم ہوکر مکان میں موجودہ تین بجے شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بورا بنڈہ کے اندرا نگر علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ زحمیوں کی شناخت پلوی 6سال اکشرا 4 سال اور اوانی دیڑھ سال زخمی ہوگئے ۔ چند لڑکے ایک مکان کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف تھے کہ اس عمارت سے دیوار منہدم ہوکر پڑوسی چھت پر گر پڑی جس کے نتیجہ میں یہ کمسن زخمی ہوگئے ۔ جنہیں خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔