پتنگ بازی کے دوران کار کی ٹکر سے طالب علم ہلاک

   

یلاریڈی۔ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنکرانتی تہوار مناتا خاندان شام کے وقتوں میں غم میں ڈوب گیا۔ 12 سالہ طالب علم سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ منڈل سداشیونگر مستقر کے شیوار میں 44 ویں قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ منڈل مستقر کا 12 سالہ دھرم پوری لڑکا بانسواڑہ میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے جو سنکرانتی تہوار کی تعطیلات میں اپنے گھر آیا اور دن بھر پتنگیں اُڑاتے ہوئے خوش رہا۔ شام کے وقت پتنگ اُڑاتے وقت دوسری کٹی پتنگ کے پیچھے دوڑتے شاہراہ پار کررہا تھا کہ اسی وقت نظام آباد سے حیدرآباد کی طرف جارہی تیز رفتار کار نے لڑکے کو ٹکر دے دی جس پر معصوم مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کار ڈرائیور نے فوری خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ متوفی لڑکے کے والد لکشمن کی شکایت پر سب انسپکٹر نریش نے مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور مزید تحقیقات کررہے ہیں۔