پداپلی جمعیت العلماء کے وفد کی کلکٹر مزمل خاں سے ملاقات

   

پداپلی۔22جولائی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ جمعیت العلماء ضلع پداپلی کے وفد نے آج نئے ضلع کلکٹر مزمل خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت العلماء کے وفد نے نئے ضلع کلکٹر مزمل خان سے ملاقات کر کے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع پداپلی، مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت العلماء ضلع پداپلی، مفتی امتیاز خان اسعدی نائب صدر جمعیت العلماء ضلع پداپلی، مفتی شفیق احمد اسعدی سیکریٹری جمعیت العلماء ضلع پداپلی، مولانا سید توصیف احمد اسعدی سیکریٹری جمعیت العلماء ضلع پداپلی، حافظ زبیر ،محمد خواجہ پاشاہ ،سید ابو و دیگر نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر مزمل خان ضلع کلکٹر پداپلی نے تمام علماء، حفاظ ، ائمہ کا شکریہ ادا کیا۔