پداپلی: ضلع کلکٹر نے طلبہ کے ساتھ ناشتہ کیا

   

پداپلی۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان نے کہا کہ ضلع میں موجود 549 سرکاری مدارس میں آج چیف منسٹر ناشتہ اسکیم کا آغاز کیا گیا۔آج بروز جمعہ پداپلی شہر کے امر نگر میں واقع سرکاری اپر پرائمری مدرسہ میں ضلع کلکٹر مزمل خان نے رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی کے ہمراہ چیف منسٹر ناشتہ اسکیم کا فیتہ کاٹتے ہوئے افتتاح کیا۔ اپر پرائمری مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء کو خود اپنے ہاتھوں سے ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی پداپلی نے ناشتہ پیش کرنے کے بعد طلباء کے ہمراہ ناشتہ کیا۔ اس پروگرام میں پداپلی میونسپل چیرپرسن ڈاکٹر ممتاریڈی، ضلع مہتمم تعلیمات ڈی۔ مادھوی، اکیڈمک کوآرڈینیٹرپی۔ایم۔ شیخ، پرنسپل، اساتذہ، متعلقہ عہدیدار و دیگر نے شرکت کی۔