پداپلی ضلع کلکٹر کی بیوی کی سرکاری دواخانہ میں زچگی

   

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست کے پداپلی ضلع کے کلکٹر سری ہرشا کی بیوی نے سرکاری دواخانہ میں بچہ کو جنم دیا۔ کلکٹر کی بیوی وجیا کو ہفتہ کی شام گوداوری کھنی کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں انھوں نے ہفتہ کی رات ایک بچہ کو جنم دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر عوام نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ کلکٹر کی سادگی کا بہترین نمونہ ہے۔ جس کے ساتھ ہی کلکٹر کی ستائش بھی کی جارہی ہے۔ وہ سرکاری دواخانہ میں اپنی بیوی کا شروع سے علاج کروارہے تھے اور زچگی بھی اِسی دواخانہ میں ہوئی۔ آج کے دور میں عوام سرکاری دواخانوں میں علاج کرانے سے اجتناب کررہے ہیں، ایسے میں پداپلی ضلع کلکٹر نے ایک مثال قائم کی۔ (ش)