پداپلی میں “مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کا قیام”

   

پداپلی۔مسلم معاشرہ میں تعلیم کی اہمیت و افادیت اور تعلیمی شعور پیداکرنے اور مدارس کے تحفظ اور ترقی کے لئے پداپلی میں “مسلم ایجوکیشنل اویرنس سوسائٹی” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عارف الدین کو سوسائٹی کا سرپرست، اور محمد ذاکر حسین کو صدر منتخب کیا گیا ہے، ایم اے خلیل، سید علیم الدین ارشاد، محمد ممتاز احمد، ڈاکٹر عزیز کو مشیر، محمد مقیم کو نائب صدر، سید حبیب اللہ مسرت کو جنرل سیکریٹری ، محمد رفیع اللہ خان اور سید جاوید الدین کو جوائنٹ سیکریٹری اور اسکے علاوہ محمد عبدالمعید، سید وجاہت اللہ عیاض آفاقی، محمد سمیع اللہ، سید شاہنواز آفاقی، محمد فہیم الدین، سید معراج، مولانا لئیق اللہ قاسمی، مفتی محمد استقام الدین قاسمی، خواجہ مظہر الدین، خواجہ ضمیرالدین (واجد)، عبدالرزاق، محمد شکیل، عبدالرحمن شاکر، محمد مصباح، محمد عارف کو سوسائٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی پداپلی نے کہا کہ اردو مدارس کی حفاظت اور اس کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔