پداگولکنڈہ میں چلتی کار اچانک شعلہ پوش

   

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ پدا گولکنڈہ میں ایک چلتی کار اچانک شعبہ پوش ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آوٹر رنگ روڈ سے گذرنے والی کار جو شمس آباد سے تکوگوڑہ جارہی تھی آوٹر رنگ روڈ پر گولکنڈہ علاقہ میں اچانک شعبہ پوش ہوگئی ۔ کار میں لگی آگ کو دیکھ کر ڈرائیور چوکنا ہوگیا اور اس نے کار کو سڑک کے کنارے روک دیا اور فوری کار کے باہر آگیا ۔ اس سے قبل کہ راحت کاری کے اقدام کیلئے فائر بریگیڈ عملہ پہونچتا کار جلکر خاکستر ہوگئی ۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت 30 سالہ چانیہ کی حیثیت سے کرلی گئی جو گچی باؤلی علاقہ میں بحیثیت آرکیٹکٹ ایک خانگی کمپنی سے وابستہ ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی زیادہ گرم ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع