پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوں پی آر ٹی یو کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

میدک : ٹیچرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے پنچایت راج ٹیچرس یونین ’’پی آر ٹی یو ‘‘کا کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ ایم ایل اے میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے میدک میں واقع اپنے کیمپ آفس میں پنچایت راج ٹیچرس یونین کی جانب سے طباعت کردہ سال نو2022 کے کیلنڈرس کی رسم اجرائی کے بعد پی آر ٹی یوکی خدمت کی ستائش کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت بھی اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کی پابند ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پی آر سی 30% حاصل کرنے کیلئے بھی پی آر ٹی یونے اپنا اہم کردار نبھایا ہے ۔ اس پروگرام میں صدر پی آر ٹی یومیدک ضلع اور جنرل سکریٹری مسرز ایس سرینواس ، ایس کرشنا ، اسٹیٹ صدر معاون مسٹر ملا ریڈی کے علاوہ یونین کے دیگر عہدیدار مسرز رامچندر چاری ، روی کمار ، این پرمود ، وینکٹ رام ریڈی ، مہیش کمار ، سنتوش کمار ، ستیش راؤ ، ہری بابو ، نرساگوڑ ، پرسنا کمار ، مادھوی ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔