مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف انا ہزارے اور منی پور کے فلم ساز شیام شرما کا احتجاج
ریلیگن سدی/ امپھال ۔ /3 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزکی نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سماجی جہد کار انا ہزارے اور منی پور کے فلم ساز شیام شرما نے انہیں دیئے گئے علی الترتیب پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈس واپس کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مرکز کی شہریت ترمیمی بل کے خلاف منی پور کے فلمساز نے احتجاج کیا اور جبکہ انا ہزارے نے جو 5 دن سے بھوک ہڑتال پر ہیںکہا کہ اگر مودی حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے تو وہ اپنا پدم بھوشن واپس کردیں گے ۔ قبل ازیں دن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حلیف شیوسینا نے اناہزار کی تائید کی تھی ۔ انا ہزارے نے کہا کہ مودی حکومت اپنے وعدوں کو فراموش کرچکی ہے ۔ لیکن میں خاموش نہیں رہوں گے ۔ اگر مودی حکومت نے اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے تو وہ پدم بھوشن واپس کریں گے ۔ منی پور کے فلمساز نے امپھال میں اپنی رہائش گاہ پر اعلان کیا کہ شہریت بل کے خلاف وہ احتجاج کرتے ہوئے انہیں دیئے گئے پدم شری ایوارڈ کو واپس کررہے ہیں ۔ 2006 ء میں یہ ایوارڈ انہیں دیاگیا تھا ۔