پرائیویٹ اسپتال کے منیجنگ ڈائرکٹر نے خودکشی کرلی

   

حیدرآباد4 فروری( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے ایل بی نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے منیجنگ ڈائرکٹر نے خودکشی کرلی۔ان کی لاش اسپتال کے احاطہ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ڈاکٹر اجئے نے چار افراد بشمول اراضی کے مالک کی ہراسانی سے تنگ آکر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔پولیس نے کہاکہ اجئے نے ایک سوسائیڈ نوٹ چھوڑا جس میں انہوں نے چار افراد کے نام لکھے اور اس انتہائی اقدام کے لئے ان چاروں کو ذمہ دار قرار دیا۔