پرائیویٹ ہاسپٹل کا رجسٹریشن بہر صورت ضروری : ہیلت آفیسر

   

گدوال۔/23 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگولا مبا گدوال ضلع میں تمام پرائیویٹ ہاسپٹلس کا رجسٹریشن کسی صورت میں ضروری ہے ۔ جوگولامبا گدوال ضلع ہیلت ڈپارٹمنٹ کے مسٹر راجندر کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ضلع مستقر پر DHMO دفتر پر پرائیویٹ نرسنگ ہومس، ہاسپٹل اور اسکیاننگ سنٹرس کے ذمہ داروں سے بات چیت کی۔ مسٹر راجندر کمار ہیلت ڈپارٹمنٹ آفیسر نے ڈاکٹرس اور اسکیاننگ سنٹرس کے ذمہ داروں سے کہا کہ جنس کی نشاندہی کی گئی تو ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ ہاسپٹلس نرسنگ ہومس اور اسکیاننگ سنٹرس میں ایک کیاسٹ تیار کرکے اس کا باضابطہ ریکارڈ رکھنا چاہیئے جس میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کے دستخط ہونے چاہیئے اور فائر کا انتظام ہونا چاہیئے۔ اس موقع پر ڈی آئی او انورادھا، سدھاکر ، راما کرشنا موجود تھے۔

راشن کے چاول کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی
بودھن ۔/23 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار بودھن نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں گشت کے دوران انہیں موضع پنٹہ کرد کے قریب ایک مشتبہ آٹو گزرتا ہوا نظر آیا۔ جس کی تلاشی پر آٹو میں 16 تھیلے چاول برآمد ہوئے جو ارزاں فروشی کی دوکانات پر دستیاب ہوتے ہیں۔تحصیلدار نے آٹو کو چاول سمیت ضبط کرکے بودھن رورل پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس کارروائی کے دوران ڈپٹی ایم آر او رام بابو و دیگر موجود تھے۔