پرانے شہر میں قمار بازی کا بڑا اڈہ بے نقاب

   

22 جواری گرفتار۔ 46 لاکھ روپئے نقد رقم ضبط
حیدرآباد : 10 ستمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں ٹاسک فورس نے قمار بازی کے بڑے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا ۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس اور کالا پتھر پولیس نے 22 جواریوں کو گرفتار کرلیا ۔ اصل آرگنائیزر مختلف علاقوں میں قماربازی کے اڈے چلاتا تھا ۔اصل شیخ محمد قدیر گوا ‘نیپال و سری لنکا سے سٹہ بازوں کا انتخاب کرکے جوا چلایا کرتاتھا ۔ اس نے نرساریڈی کالونی کالا پتھر میں قمار بازی کا انتظام کیا ، اپنے معاون آرگنائزرس محمد نعیم ، محمد مجید اور شیخ پاشاہ کو شامل کرلیا جو سٹہ بازوں کو ٹھکانے پر لایا کرتے ۔ پولیس نے 38 سالہ شیخ محمد قدیر کالا پتھر ، 35سالہ محمد نعیم وٹے پلی ، 35 سالہ شیخ پاشاہ وٹے پلی ، 29سالہ محمد مجید حسینی نگر ، 32سالہ محمد سلیم حسینی نگر ، 50 سالہ نرسمہا ٹی کے آر کالونی ، 36سالہ سوریا نائیڈو بدویل ، 47 سالہ راجو گوڑ سرونگر ، 49سالہ رگھویندرا کرمن گھاٹ ، 36سالہ ملکارجن سعیدآباد ، 29سالہ نوین بی این ریڈی نگر ، 42 سالہ شاکر بابو ایل بی نگر ، 38سالہ جے کارتک ونستھلی پورم ، 27سالہ کے نریش کمار گچی باؤلی ، 43سالہ محمد منصور بورا بنڈہ ، 42سالہ سراج بابا نگر ، 36سالہ ڈی وینکٹیش شیخ پیٹ ، 52سالہ بی چتراپتی حیدرآباد اور 35 سالہ بی شیکھر حیدرآباد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 46 لاکھ 55 ہزار 810 روپئے نقد رقم ، 8سیل فون ایک گاڑی ضبط کرلیا ۔ ع