پرانے شہر میں 1,404 کروڑ روپئے کے برقی ترقیاتی کام

   

1330.94 کروڑ کے کام مکمل 73.64 کروڑ روپئے کاموں کی پیشرفت ، وزیر برقی کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں 1,404.58 کروڑ روپئے کے مصارف سے ٹرانسکو ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر برقی تعمیرات و دیگر ترقیاتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ابھی تک 1,330.94 کروڑ روپئے کے کام مکمل ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی 73.64 کام پیشرفت میں ہے ۔ جمعہ کو کونسل میں مجلس کے ارکان قانون ساز کونسل مرزا ریاض الحسن آفندی اور مرزا رحمت بیگ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر برقی جگدیش ریڈی نے بتایا کہ کے سی آر حکومت حیدرآباد کے پرانے شہر میں برقی مسائل کو حل کرنے اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ 1404.58 کروڑ کے ٹرانسمیشن کے لیے ٹرانسکو نے 957.29 کروڑ روپئے خرچ کیا ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے 447.29 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔ گذشتہ 9 سال کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر فنڈز خرچ کرتے ہوئے ۔ برقی کی سربراہی کو عمدہ بنانے کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کیا گیا ہے ۔ چار 220 کے وی سب اسٹیشنس ، دو 132 کے وی کے سب اسٹیشنس ، 33/11 کے وی کے سب اسٹیشنس 15,256 کلومیٹرس 33 کے وی لائن کے علاوہ دیگر 63 ایڈیشنل ٹرانسفارمرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ 16 ٹرانسفارمرس کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ۔ 565 کلومیٹرس 11 کے وی لائن بچھائی گئی ۔ ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے سے قبل پرانے شہر کی نمائندگی کرنے والے ارکان اسمبلی کا جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ان کی تجاویز اور رائے و مشورے پر کام کیا گیا ہے ۔ سب اسٹیشنس کی تعمیرات کے لیے اراضی کے معاملے میں رکاوٹیں پیدا ہورہی تھی مقامی ارکان اسمبلی نے مداخلت کرتے ہوئے مسائل کو حل کرایا ہے ۔ ریاست میں برقی کی سربراہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ 24 گھنٹے بلا وقفہ معیاری برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔ بحران کے موقع پر بھی برقی کی سربراہی میں کوئی خلل نہ پڑنے کا دعویٰ کیا ۔۔ ن